ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ترکی:افیس 2016فوجی مشقوں میں سعودی فورسز کی شرکت

ترکی:افیس 2016فوجی مشقوں میں سعودی فورسز کی شرکت

Mon, 30 May 2016 11:42:50  SO Admin   INS India/SO news

 

انقرہ29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی میں جاری تربیتی فوجی مشقوں’’ایفیس2016‘‘میں میزبان ملک ترکی، سعودی عرب اور امریکا کے علاوہ 7 دیگر ممالک کی اسپیشل فورسز شریک ہیں۔ رواں ماہ کے آخر میں اِزمیر شہر میں اختتامی پریڈ کا مظاہرہ ہو گا، جس میں شریک ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلی فوجی اہل کار اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔حقیقی معرکوں کے ماحول میں، مشقوں میں شریک ممالک کے فوجی دستوں کی مشترکہ تربیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔مشقوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہوا تھا جس کے بعد مشقوں کو تکمیل کے لیے ازمیر منتقل کر دیا گیا۔مشترکہ فورسز نے مشقوں کے حتمی مراحل میں لڑائی میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولہ بارود کے ساتھ مختلف مشنوں پر عمل درآمد کی تربیت کی۔ ان میں طیاروں پر دھاوا، دہشت گرد عناصر کو پکڑنا، تدبیری فری جمپ، گھات لگا کر نشانے بازی، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں اور بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائیاں شامل ہیں۔حالیہ مشقوں میں دیگر کارروائیوں کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا ان میں فائرنگ شدید فائرنگ کے ساتھ فضائی حملہ، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھرپور حملہ، دشمن کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کی کارروائیاں، ہوا سے پُھلائی جانے والی چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ساحلوں پر دھاوا اور سمندر میں اترنے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا (یہ لڑائی کے دوران مشکل ترین کارروائیوں میں سے ہے)شامل ہیں۔

Share: